گیٹنگ میچور(Getting Mature)
- Q.A.Saba
- Jan 12, 2020
- 1 min read
آنچل بھگونا چھوڑ دیا ہے ہم نے رونا چھوڑ دیا ہے
کہتے ہیں جو کہنے دو سب ہم نے سننا چھوڑ دیا ہے
جن سے مل کر خوش نہیں ہوتے ان سے ملنا چھوڑ دیا ہے
آنکھ میں کچھ پڑ گیا شاید ایسے کرنا چھوڑ دیا ہے
کچے لوگ اور پکے گھر ہیں ملنا جلنا چھوڑ دیا ہے
دوستی یاری بس ہی ہی ہا ہا دوست پرکھنا چھوڑ دیا ہے
دکھ دینا تو سوچ کے دینا ہم نے سہنا چھوڑ دیا ہے
خامشی کے راز کو پاکر لڑنا بھڑنا چھوڑ دیا ہے
شکوہ، شکایت، لحاظ، مروت یہ سب کرنا چھوڑ دیا ہے
زندگی بہت سہل ہوئی ہے امیدیں رکھنا چھوڑ دیا ہے
بھرا ہے اب بھی یاد کا آنگن آہیں بھرنا چھوڑ دیا ہے
تعبیریں تخلیق کریں اب خواب پرونا چھوڑ دیا ہے
محبت اب بھی اتنی ہی ہے ان سے کہنا چھوڑ دیا ہے
قرۃ العین صبا #happytoyou #khayalbysaba
תגובות