top of page

Mother's Day Poetry

  • Writer: Q.A.Saba
    Q.A.Saba
  • May 7, 2022
  • 1 min read

ماؤں کے دن پہ کچھ اُنکے لیے جو ماں نہیں

اگر تم ماں نہیں ہو تو پھر بھی قیمتی ہو تم مدرز ڈے کے ساتھ ساتھ ہر دن پھر بھی تمہارا ہے!

تمہارے ہونے سے قائم رونق اس جہاں کی ہے تمہارے دم سے رواں کارواں یہ سارا ہے

میری جاں جانتی ہوں میں! تمہیں اس درد کی خواہش ہے وہ درد کہ جس میں بیس ہڈیاں جسم کی جیسے ایک ساتھ ٹوٹ جاتی ہیں وہ درد کہ جسکی قیمت فقط ایک قلقاری ہے وہ ایک آواز ،ایک صدا جو ہر تکلیف ہر ازیت پہ بھاری ہے

لیکن تمہارا درد پھر بھی اس سے کہیں بڑھ کر ہے کہ ہر پل ایک اُمید اِک اِنتظار کی ازیت تمہارا درد مسلسل ہے

کہ ہر وقت کی سوالیہ نظریں ٹٹولتی آنکھیں اور کسی کا یہ پوچھنا کہ "کسی کو دکھایا کیا؟" تمہیں بہتان لگتے ہیں دل کو چیر دیتے ہیں

لیکن سنو! ذرا سوچو کائنات کی وسعتوں میں یہ زندگی ایک تحفہ ہے اور بھی بہت سے کام ہونگے جوخدا کو تم سے لینے ہیں قدموں تلے جنّت نہیں پر کیا آسمانوں کی بھی کوئی حد ہے؟ ذرا سوچو تمہارا ہونا کیا اِک رشتے سے ہٹ کے بلکل بے مقصد ہے ؟

زندگی کے رنگوں میں اِک شیڈ جو کم ہو تو دھنک پھر بھی سنورتی ہے اگر ماں نہیں ہو تو بھی قیمتی ہو تم کہ زندگی تمہارے گرد پھر بھی رقص کرتی ہے...

Happy Mother's Day to everyone!

قرۃ العین صبا

Recent Posts

See All
"اِک بار کہو تم میرے ہو"

شاعری کی بات چل نکلی ہے تو اور بھی بہُت کچھ مزیدار یاد آگیا ۔کسی کہانی میں ایک نظم "اک بار کہو تم میری ہو " بہُت اچھی لگی ، نظم تو ابنِ...

 
 
 
عالمی یومِ شاعری پہ

یوں تو بچپن میں جو پہلا شعر یاد کیا وہ یہ تھا یہ دو دن میں کیا ماجرا ہو گیا کہ جنگل کا جنگل ہرا ہو گیا اُسکے بعد پانچ چھ سال کی عمر میں...

 
 
 
My First Mushaira

یہ نظم میں نے دو ہزار گیارہ میں وطن میں ہونے والے ایک افسوسناک واقعے کے پس منظر میں لکھی تھی ، بد قسمتی سے یہ سلسلہ رکا ہی نہیں۔ کچھ دن...

 
 
 

Comments


Join my mailing list

© 2023 by The Book Lover. Proudly created with Wix.com

  • White Instagram Icon
  • White YouTube Icon
bottom of page