top of page

کیمپس کے دن

  • Writer: Q.A.Saba
    Q.A.Saba
  • Dec 22, 2018
  • 2 min read

My recent poem "Campus key din" which I read at SSUET Canada's annual Alumni Gala on Dec 7'2018 is all about the beautiful and memorable days we spent during four years journey of our Engineering degree at Sir Syed University of Engineering and Technology Karachi.

Whoever attended a College or University can relate to it and agree with the fact that Campus days, despite of all projects, vivas and exam tensions are filled with vibrant colours of friendship and joy & the most beautiful and carefree time of our lives,Enjoy! :)



"کیمپس کے دن"


یادوں کے ہاشیے ہونے لگے ہیں مدھم پھر جی چاہتا ہے لوٹ آئیں دوستی کے موسم پھر!


دوستوں کی سنگت میں بے فکر راتیں تھیں خوشگوار موسم میں بے شمار باتیں تھیں


فکریں تھیں کوئز کی اسائنمنٹ کی تیاری تھی مگر کینٹین کی چاے ہر خوشی پہ بھاری تھی


ایک خدا کا بندہ پروجیکٹ جو بناتا تھا ایک رات پہلے پھر وائوا بھی رٹواتا تھا


بارشیں جو ہوتی تھیں میلہ سا لگ جاتا تھا بجا بجا کے کرسی کو گیت کوئی گاتا تھا


پاوڈر کاپی اور پرنٹنگ ہر کوئی ادھر ملتا تھا کاروبار امیج فوٹو کا اپنے دم سے چلتا تھا


مسئلے کچھ اور بھی تھے انجینئرنگ کا بہانہ تھا انکا دیدار تھا مقصود تو پڑھنا اور پڑھانا تھا


نہ اینڈرائد نہ ایپل تھا نہ واٹس اپ کی یاری تھی اسکرین پہ کم ملتے تھے زندگی پھر بھی پیاری تھی


امتحان کے دنوں میں رت جگے جو ہوتے تھے چھٹیاں منانے کو سارا وقت سوتے تھے


نہ روزگار کے چکر نہ کاندھوں پہ ذمہ داری تھی اپنی زندگانی وہ ہر فکر سے عاری تھی


چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہم اب بھی مسکراتے ہیں خوشی اپنے بچوں کی دیکھ کےجیئے جاتے ہیں


پر شائد وہ بے فکر ہنسی اب ایک سراب ہوئ کیمپس کے دنوں کی بات اب ایک خواب ہوئ


قرۃالعین صبا



Recent Posts

See All
Mother's Day Poetry

ماؤں کے دن پہ کچھ اُنکے لیے جو ماں نہیں اگر تم ماں نہیں ہو تو پھر بھی قیمتی ہو تم مدرز ڈے کے ساتھ ساتھ ہر دن پھر بھی تمہارا ہے! تمہارے...

 
 
 
"اِک بار کہو تم میرے ہو"

شاعری کی بات چل نکلی ہے تو اور بھی بہُت کچھ مزیدار یاد آگیا ۔کسی کہانی میں ایک نظم "اک بار کہو تم میری ہو " بہُت اچھی لگی ، نظم تو ابنِ...

 
 
 
عالمی یومِ شاعری پہ

یوں تو بچپن میں جو پہلا شعر یاد کیا وہ یہ تھا یہ دو دن میں کیا ماجرا ہو گیا کہ جنگل کا جنگل ہرا ہو گیا اُسکے بعد پانچ چھ سال کی عمر میں...

 
 
 

Kommentare


Join my mailing list

© 2023 by The Book Lover. Proudly created with Wix.com

  • White Instagram Icon
  • White YouTube Icon
bottom of page