top of page

سہرا بسلسلہ شادی خانہ آبادی سعد مظاہر ہمراہ عنیزہ علی

  • Writer: Q.A.Saba
    Q.A.Saba
  • Oct 24, 2019
  • 1 min read

Updated: Jun 14, 2021

سہرا (بسلسلہ شادی خانہ آبادی سعد مظاہر ہمراہ عنیزہ علی)


چن کے کلیاں دعاوں کی ہم نے بنایا سہرا رب کی رحمت کہ جبین ِ”سعد” پہ سجایا سہرا


نازاں ہیں “عنیزہ” دعا ہے کہ صدا شاد رہیں جن کی قسمت کےگلوں نے یہ ِکھلایا سہرا


شادماں ہیں “مظاہر” تو “طلعت” بھی ہیں مشکور صد شکر خدا کا کہ فرزند کا دکھایا سہرا


شاد ہیں “اسامہ”،”فرح” “دانیہ” اور “مائرہ” بھی “سلمان” نے فرطِ مسرت سے اٹھایا سہرا


نانی اماں نہیں تھکتیں بلایں لے کر بی بی خالا کی دعاوں سے رنگ لایا سہرا


“تبسم” کی تبسم آج کسی کے نام ہوئی “ علی نے بھی نم آنکھوں سے لگایا سہرا


“رویدہ” کے دل میں خوشی اور اداسی کا سنگم کیسی رم جھم یہ سنگ اپنے ہے لایا سہرا


“راشد”،”ارشد” و “امیر” لیکر بہاریں آے “شہلا”،”نبیلا” و “نبیہا” نے بھی گایا سہرا


دعا گو ہیں “اسلم” بھی ،نظر اتاریں “ثمینہ” جچا اتنا کہ سبھی نظروں میں سمایا سہرا


غزالہ،لبنی اور نائلہ بھی ہیں فرحاں شاداں اظہر،نوید اور اسلم کو بھی بھایا سہرا


خالایں پروتی ہیں لڑیاں بڑے ارمانوں سے خالووں نے بھی خوشبو میں بسایا سہرا


گاتی ہیں ممانیاں گیت خوشیوں کے مامووں نے بھی محبت سے پہنایا سہرا


خدا مبارک کرے بندھن یہ خاندانوں کا دل سے جڑے ہیں رشتے تو یہ آیا سہرا


صباؔ قسمت تیری کہ خدا نے چن کر ھنر لفظوں کا دیا اور یہ لکھوایا سہرا

قرةالعین صبا

Recent Posts

See All
Mother's Day Poetry

ماؤں کے دن پہ کچھ اُنکے لیے جو ماں نہیں اگر تم ماں نہیں ہو تو پھر بھی قیمتی ہو تم مدرز ڈے کے ساتھ ساتھ ہر دن پھر بھی تمہارا ہے! تمہارے...

 
 
 
"اِک بار کہو تم میرے ہو"

شاعری کی بات چل نکلی ہے تو اور بھی بہُت کچھ مزیدار یاد آگیا ۔کسی کہانی میں ایک نظم "اک بار کہو تم میری ہو " بہُت اچھی لگی ، نظم تو ابنِ...

 
 
 
عالمی یومِ شاعری پہ

یوں تو بچپن میں جو پہلا شعر یاد کیا وہ یہ تھا یہ دو دن میں کیا ماجرا ہو گیا کہ جنگل کا جنگل ہرا ہو گیا اُسکے بعد پانچ چھ سال کی عمر میں...

 
 
 

Comments


Join my mailing list

© 2023 by The Book Lover. Proudly created with Wix.com

  • White Instagram Icon
  • White YouTube Icon
bottom of page