اے دل میرے ذرا صبر
- Q.A.Saba
- Dec 31, 2019
- 1 min read
کئی سال پہلے سے ایک مایوس کر دینے والے واقعہ کے پس منظر میں یہ نظم لکھی تھی جو کچھ دن قبل پیش آنے والے سانحہ سے ملتا جلتا تھا .ماہ و سال بدلتے جا رہے ہیں لیکن منظر وہی ہیں ،اگر کچھ نہیں بدل رہا تو وہ ہیں ہمارے حالات اور ہماری قوم کے بےحس رویے .چاہے وہ مشال خان ہو ،زینب ہو ،ریحان ہو یا اس سے ملتا جلتا معاشرے کا کوئی "عام فرد "ایک بات تو طے ہے کہ ہم بحثیت قوم اخلاقی گراوٹ ، عدم برداشت اور پستی کا شکار ہیں اور انسانیت سے عاری رویوں اور درندگی کی مثال بنتے جا رہے ہیں .لاقانونیت اور کلاس کی تفریق نے ان رویوں کو مزید ہوا دی ہے ،اگر اب بھی اس کے بارے میں نہ سوچا گیا تو ضرور "اپنا ٹائم آےگا " عذاب کی صورت یا انقلاب کی صورت.الل رحم فرماے ! #apnatimeayega #sad #wakeup

Comentarios