Happy Women's day
- Q.A.Saba
- Oct 24, 2019
- 1 min read
مضبوط لہجے میں بولنے والی سپنوں میں رنگ گھولنے والی وقت کی ساری الجھی گرہیں اپنے بل پہ کھولنے والی! سکھ کے ہنڈولے میں لاڈ کا جھولا دیر تلک تک جھول چکی جب آن بان سے رخصت ہو کر بس گئی شہزادے کے آنگن اور اب شہزادے کے گھر میں سرا روٹی کا جل جانے پر! چاول زیادہ گل جانے پر! سن رہی ہے کیا کیا باتیں۔۔
خیال۔۔۔۔قرۃالعین صبا #Happywomensday
Comentários