top of page

یہ سال کیسا رہا؟

  • Writer: Q.A.Saba
    Q.A.Saba
  • Dec 30, 2020
  • 2 min read

It was a bumpy ride.. اور دھکے بھی ایسے کہ جیسے کوئی اینیمیٹڈ فلم چل رہی ہو۔کبھی اٹھا کے ایک جگہ پٹخ دیے گئے ہوں توکبھی دھکا پڑا تو دوسری جگہ جا پڑے۔ان دھکوں میں تکلیف تھی لیکن ان کے نتیجے میں ملنے والی منزلیں انعام تھیں۔ آج ہی کہیں پڑھا کہ Every crises has an opportunity to learn and grow. یعنی ہر بحران سیکھنے اور آگے بڑھنے کا ایک موقع ہے۔ تو بس چوٹ کھاتے رہیں مسکراتے رہیں اور زندگی کے ہر چھوٹے بڑے بحران سے سیکھ کر بہتر ہوتے جائیں چاہے وہ رشتوں کی آزمائش ہو یا مالی اور معاشی نقصان۔سبق یہ سیکھے کہ

انسان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ،جب" وہ" کہہ دیتا ہے "کن فیکون" تو بس ہو جاتا ہے, ہم خوامخواں اپنی چھوٹی چھوٹی عقلوں سے بیٹھے بونگیاں مارتے رہتے ہیں۔

صحت قدرت کا تحفہ ہے اوریہ کسی دولت سے نہیں خریدی جا سکتی۔قضاء اور قدر اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے لیکن جب تک سانس لیے رہے ہیں ہر لمحہ جیئں اور استعمال کریں۔

پیاروں کو چھونا ایک نعمت ہے ،جب ہم واپس کینیڈا آ رہے تھے تو جن کے ساتھ تین مہینے ہنسی خوشی گزارے اُنہیں احتیاط کے پیش نظر دور سے ہاتھ ہلانا پڑا اور امی شدید خواہش کے باوجود یحییٰ کو نہیں بھینچ پائیں تو بڑی ازیت ہوئی کہ کیسی عجیب آزمائش ہے۔

ہماری زندگیاں غیر ضروری چیزوں سے بھری پڑی ہیں۔کتنے ہی کپڑے ہیں جو یونہی تہہ ہوئے پڑے ہیں اور وہ برانڈڈ پرس کیا ہوئے؟ یہاں سمجھ آتا ہے کہ یہ دعا کیوں دی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ برتنا نصیب کرے۔یہ سیکھا کہ خواہشیں تو بے لگام ہیں لیکن زندگی کرنے کے لیے بہت کم چیزوں کی ضرورت ہے ۔

سب سے قریب ترین رشتے شوہر، بیوی بچے اور والدین ہیں۔ان رشتوں کی قدر کریں۔

Despite all the gloomy things 2020 did to us ,I combined all of the good things happened in 2020 as focusing on positive is the key to Move on.

I wish many good things come to your way in new year and May 2021 bring Peace prosperity and joy to the world.

Naya Saal Mubarak * Pakistan theme cookies by @shanz.bakehouse

Truck art theme name plate by @gulkhantruckart

Recent Posts

See All
Bonding Day

رات ہی کو بیٹی صاحبہ نے اعلان کر دیا کہ کل میں اسکول نہیں جاؤنگی، کل ہم bonding day کریں گے۔ اب یہ کیا ہے ؟ کوئی نیا دن ایجاد ہو گیا کیا؟...

 
 
 
Be Mindful

کون کس سے مل رہا ہے، کون کس سے الگ ہو رہا ہے، کس کو کس چیز کا لالچ ہے، کون اپنے گندے کپڑے چوراہے پر دھو رہا ہے یا اُتار رہا ہے۔ صحیح غلط...

 
 
 

Comentários


Join my mailing list

© 2023 by The Book Lover. Proudly created with Wix.com

  • White Instagram Icon
  • White YouTube Icon
bottom of page