top of page

سیمی فائنل ہارنے کے بعد تمام پاکستانی خواتین کے لیے کچھ ضروری ہدایات

  • Writer: Q.A.Saba
    Q.A.Saba
  • Nov 10, 2021
  • 2 min read

تحریر: قرۃ العین صبا

اگلے چند دنوں تک گھر کے مردوں کا موسم خطرناک حد تک ابر آلود رہے گا

سودا سلف بھی خود لانے کی کوشش کریں اور میکے جانے کی باتوں سے گریز کریں

بحث اور چھیڑ خانی بڑے طوفانوں کا پیش خیمہ بن ثابت ہو سکتی ہے

بچوں کو اپنے ساتھ رکھیں یا ٹی وی میں مصروف کر دیں، بے وقت کی ضد اور نخرے اٹھوانے کے چکر میں وہ بھی زیرِ عتاب آسکتے ہیں

اگر اُنہیں آپکی کوئی پرانی بات یا شکوہ شکایت اچانک یاد آجائے تو خاموشی سے سُن لیں، بلکل دل پہ نہ لیں اور نہ محسوس کریں کیونکہ یہ صرف میچ کے آفٹر ایفیکٹس ہیں ورنہ اُنکے دل میں آپکی محبت اسی طرح قائم ہے، یہ غبار وقتی ہے

سارے کام فائنل کے بعد کے لیے اٹھا کے رکھیں کیونکہ اس دن پھر زخم تازہ ہونے کا اندیشہ ہے

اچھے کھانے پکا کے معدے کے ذریعے دل میں اترنے اور پاکستانی ہار کا گرد و غبار صاف کرنے کی کوشش کریں میٹھا بنانا بھی کارگر ثابت ہو سکتا ہے (لیکن یہی میٹھا ہار کے دکھ کو تازہ بھی کر سکتا ہے اور تدبیر الٹی بھی ہو سکتی ہے اسلئے رسک نہ لیں)

بقیہ سارا دن کرکٹ کے تبصروں پہ مبنی پروگرام دیکھنے کے لیے تیار رہیں اور ریموٹ اپنے ہاتھ میں لینے کا ارادہ اور سوچ قطعاً ترک کر دیں

اُنکے حسن علی کو برا بھلا کہنے کو پوری توجہ اور دھیان سے سنیں اور اُن کے ماہرانہ تجزیے اور تبصروں پہ ہاں میں ہاں ملائیں

ہر قسم کی تسلی اور دلاسہ دینے سے گریز کریں کہ اسکا مطلب یہ لیا جائیگا کہ خدانخواستہ اُنہیں اپنے جذبات اور اعصاب پہ قابو نہیں (ہر چند کہ یہی حقیقت ہے اور ہر عمل سے چھلکے گی بھی لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے! )

دل ہی دل میں اُنکے حصے کی بھی ساری صلواتیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سنائیں کہ ہارتے وہ لوگ ہیں اور موڈ سوئنگز خواتین کو سہنے پڑتے ہیں

یہ پوسٹ انجان بنتے ہوئے چپکے سے اُنکی وال پہ شیئر کر دیں یا لنک واٹس اپ کر دیں اُمید ہے کچھ افاقہ ہوگا

Recent Posts

See All
Bonding Day

رات ہی کو بیٹی صاحبہ نے اعلان کر دیا کہ کل میں اسکول نہیں جاؤنگی، کل ہم bonding day کریں گے۔ اب یہ کیا ہے ؟ کوئی نیا دن ایجاد ہو گیا کیا؟...

 
 
 
Be Mindful

کون کس سے مل رہا ہے، کون کس سے الگ ہو رہا ہے، کس کو کس چیز کا لالچ ہے، کون اپنے گندے کپڑے چوراہے پر دھو رہا ہے یا اُتار رہا ہے۔ صحیح غلط...

 
 
 

Comments


Join my mailing list

© 2023 by The Book Lover. Proudly created with Wix.com

  • White Instagram Icon
  • White YouTube Icon
bottom of page