top of page

(سسرال (افسانچہ

  • Writer: Q.A.Saba
    Q.A.Saba
  • Jan 12, 2020
  • 1 min read

Agree or not ? 🙂 *

سسرال میں اسکی بہت عزت تھی ،جب سے یہ گھر اسکا سسرال بنا تھا ہر شخص گویا بچھا سا جاتا تھا ،ساس اس سے پوچھ پوچھ کے اسکی پسند کے کھانے بناتی تھیں۔ سسر بھی مہربان اور شفیق جب بھی اس سے بات کرتے انداز کبھی تحکمانہ نہ ہوتا بلکہ لہجے میں ایک قسم کی عاجزی اور انکساری ہوتی ،اسکی بہنیں جیسے واری واری جاتی تھیں تو بھائی اسکے اپنے بھائیوں سے بڑھ کر آگے پیچھے پھرتے تھے ۔خوشی غمی ہو یا تہوار ہر موقع پہ اسکی سسرال اسکے ساتھ کھڑی ہوتی تھی اور پھر تحفے تحائف کا سلسلہ الگ ،موقع بے موقع ناصرف اسکے لئے بلکے اسکے گھروالوں کے لئے بھی۔وہ سب اسکے والدین اورگھر والوں کے ساتھ بھی اتنی عزت سے پیش آتے تھے کہ خوشی اور فخر سے اسکا سر تن جاتا ۔اتنی قدر دان سسرال قسمت والوں کو ملتی ہے ، لوگ اسکی قسمت پہ رشک کرتے تھے حالانکہ۔۔۔۔۔۔ عموما ہر "لڑکے" کی سسرال ایسی ہی ہوا کرتی ہے! *

Recent Posts

See All
Bonding Day

رات ہی کو بیٹی صاحبہ نے اعلان کر دیا کہ کل میں اسکول نہیں جاؤنگی، کل ہم bonding day کریں گے۔ اب یہ کیا ہے ؟ کوئی نیا دن ایجاد ہو گیا کیا؟...

 
 
 
Be Mindful

کون کس سے مل رہا ہے، کون کس سے الگ ہو رہا ہے، کس کو کس چیز کا لالچ ہے، کون اپنے گندے کپڑے چوراہے پر دھو رہا ہے یا اُتار رہا ہے۔ صحیح غلط...

 
 
 

コメント


Join my mailing list

© 2023 by The Book Lover. Proudly created with Wix.com

  • White Instagram Icon
  • White YouTube Icon
bottom of page