top of page

ذہنی صحت اور گرین زون فلسفہ (تیسرا حصہ)

  • Writer: Q.A.Saba
    Q.A.Saba
  • Dec 20, 2020
  • 2 min read

پہلی چیز اپنی کیفیت کا اندازہ کرنا ہے . مثلاً سیمینار میں سمجھانے کے غرض سے کچھ کیسز سے جڑی کہانیوں کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ ایک جوڑے کی شادی کی عرصہ گزار گیا، میاں کی عادت تھی کہ غصّے میں آتے تو بیوی کو بے نقط سناتے اور ہر طرح سے زبانی تکلیف اور تذلیل کے بعد غصّہ اترنے پہ معذرت خواہ ہو کے معافی مانگ لیتے۔ایک بیٹا بھی ہو کے بڑا ہو گیا پھر خاتون تنگ آ گئیں اور انہوں نے کہا کہ یا تو جا کے علاج کرائیں یا پھر وہ اُنہیں چھوڑ دیں گی یوں وہ تھیراپی کروانے پہنچے۔

یہ بد قسمتی سے ہمارے ہاں بہت عام سی بات ہے۔بعض جگہ مرد حضرات تنہائی، محفل یا بچوں کا لحاظ کرے بغیر بیگم کو ہے نقط سناتے ہیں اور غصّہ اترنے اور احساس ہو جانے پہ شرمندگی محسوس کر کے معذرت کر لیتے ہیں۔کچھ لوگ ایسے موقعوں پہ تلافی کے طور پہ تحفے تحائف کا سہارا بھی لیتے ہیں اور عموما ہمارے معاشرے کی بیشتر خواتین اسی احساس سے مسرور ہو کر کہ "یہ دل کے برے نہیں ہیں" اس منفی روّیے کو نظر انداز کر جاتی ہیں جبکہ کچھ دن بعد یہ رویئے دوبارہ اسی انداز میں دھرائے جاتے ہیں اور اتنی ہی تکلیف دیتے ہیں پھر بھی ہمارے کلچر میں وربل ابیوز کو برا نہیں سمجھا جاتا بلکہ کہیں کہیں شوہر کا حق تصور کیا جاتا ہے حالانکہ بلآخر ایک وقت ایسا آ تا ہے کہ قیمتی تحفے تحائف بھی بے معنی معلوم ہوتے ہیں کیونکہ رشتوں کی حقیقی خوشی دراصل عزت اور محبت سے وابستہ ہے ۔

اس سے ایک مزیدار سی بات یاد آئی۔میری ایک دوست ایک دن کہنے لگیں کہ یہاں پہ کبھی صبح مال میں جاؤ تو بوڑھے ریٹائرڈ جوڑے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے گھوم رہے ہوتے ہیں ، ستر اسی سالہ مائیاں ریڈ لپ اسٹک لگا کے خوش باش نظر آتی ہیں۔دونوں کافی کے ساتھ خوش گپیاں کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ہمارے ہاں خوش گپیاں تو دور کی بات ہے یہ عمر آتے آتے ہر کوئی بیزار نظر آتا ہے اور بستر تو کیا کمرے بھی الگ الگ ہو چُکے ہوتے ہیں ۔

مسلہ پھر وہی ہے وقت سخت ہو، ،خوشگوار ہو یا ناگوار گزر تو بہرحال جاتا ہے لیکن آخر میں کڑواہٹ گھلی رہ جاتی ہے اور پھر جب عورت جسمانی یا زبانی تکلیف سہ کر اولاد کے کے بل پہ مضبوط ہوتی ہے تو صاحب اپنا مقام کھو چُکے ہوتے ہیں۔

(اُن صاحب کو اپنا رویہ بہتر بنانے کہ لیے کیا مشورے دیے گئے پڑھیے اگلے حصے میں۔ اس سلسلے کے پچھلے حصے پڑھنے کے لیے پچھلی پوسٹ چیک کریں)

دوسرا حصہ https://m.facebook.com/.../a.5130819.../5579819815376979/... * پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک آگاہی پہنچائی جا سکے.




Recent Posts

See All
Bonding Day

رات ہی کو بیٹی صاحبہ نے اعلان کر دیا کہ کل میں اسکول نہیں جاؤنگی، کل ہم bonding day کریں گے۔ اب یہ کیا ہے ؟ کوئی نیا دن ایجاد ہو گیا کیا؟...

 
 
 
Be Mindful

کون کس سے مل رہا ہے، کون کس سے الگ ہو رہا ہے، کس کو کس چیز کا لالچ ہے، کون اپنے گندے کپڑے چوراہے پر دھو رہا ہے یا اُتار رہا ہے۔ صحیح غلط...

 
 
 

Comentarios


Join my mailing list

© 2023 by The Book Lover. Proudly created with Wix.com

  • White Instagram Icon
  • White YouTube Icon
bottom of page