top of page

تخلیق کے کئی رنگ ہیں۔

  • Writer: Q.A.Saba
    Q.A.Saba
  • Oct 19, 2021
  • 2 min read

تخلیق کے کئی رنگ ہیں۔ خیال سے تحریر اور پھر تحریر سے متحرک تصویر تک کا سفر جتنا آسان نظر آتا ہے اتنا دراصل ہوتا نہیں ہے ۔

اس ہفتے ہم خیال میں ہم اپنے ایک ایسے ہی تخلیق کے سفر پہ بات کرنے جا رہے ہیں۔

ادیب آن لائن کا یہ ٹی وی ایڈ لوگوں کو ایک بہُت با مقصد سوچ کی طرف راغب کرنے کے لیے بنایا گیا۔ کیونکہ معاملہ کتابوں کا تھا تو اشتہار سے جڑا خیال بھی آجکل کے ٹرینڈ کے حساب سے بہُت مختلف تھا اور پھر اس خیال کو تکنیکی سانچے میں ڈھال کے لوگوں تک پہنچانا ایک اور کٹھن مرحلہ۔

لیکن جس خوبی سے اسے پیش کیا گیا اور جتنی پذیرائی اس نے پائی وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ آج بھی با مقصد ، معیاری اور اچھا کام دیکھنا پسند کرتے ہیں بشرط یہ کہ اسے خوبصورتی سے پیش کیا جائے۔

خوش قسمتی سے کیونکہ یہ ایک طرح سے ہمارے گھر کا پروجیکٹ تھا اسلیے کلائنٹ اور ڈائریکٹر دونوں سے رسائی ممکن تھی، ،لکھنے کے کام میں فدویہ کو بھی شامل کیا گیا یوں مل بیٹھ کے ہم سب اسکی کامیابی سے فیضیاب ہوئے۔

کچھ غلطیاں بھی ہوئیں جنہیں نہیں ہونا چاہیے تھا۔اگرچہ شعر و ادب سمجھنے والے کم لوگ ہیں اسلیے عوام الناس کی توجہ اس طرف کم گئی اور اُنہیں غلطیوں کے باوجود ایک یہ تازہ ہوا کا جھونکا معلوم ہوا ۔ادب میں کچھ خاص مقام رکھنے والوں نے بھی اسے کافی سراہا لیکن کچھ ناقدین نے بڑی سخت تنقید کی اور کسی قسم کئی رعایت دینے سے انکار کر دیا۔ تنقید سر آنکھوں پر اگر تنقید برائے تنقید نہ ہو بلکہ تنقید برائے تعمیر ہو اور انسان کو خطا کا پتلا نہ مانا جائے بہرحال ہمارا پیغام لوگوں تک پہنچ گیا اور بہُت دن بعد سوشل میڈیا پہ جگہ جگہ میاں بیوی، دوست اور بہن بھائی ایک دوسرے کو شعر و شاعری اور بیت بازی کی ترغیب دیتے دکھائی دیے جسے دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ ریٹنگ کے تیز رفتار دور کی بھیڑ چال میں یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

تو پھر ہم خیال میں ہمارے ساتھ آنا نہ بھولیے گا ۔ اس جمعرات کو کینیڈا کے وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے، پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے اور دبئی کے وقت کے مطابق شام سات بجے۔

ہمارے ساتھ ہونگے ہمارے دونوں بھائی ظہیر الدین، ڈائریکٹر آئی ڈی کرییشن فصیح الدین ،بانی ادیب آن لائن۔

ہم بات کرینگے اس اشتہار کی تخلیق کے سفر پہ اور اس سفر سے میں آنے والی مشکلات، مسائل، وسائل، غلطیاں، پیغام اور نتائج پر ۔ آپ بھی آئیے اپنے سوالات اور رائے کے ساتھ اور اس گفتگو کو مزید دلچسپ بنائیں

تو پھر ملتے ہیں ہم خیال میں

Recent Posts

See All
Bonding Day

رات ہی کو بیٹی صاحبہ نے اعلان کر دیا کہ کل میں اسکول نہیں جاؤنگی، کل ہم bonding day کریں گے۔ اب یہ کیا ہے ؟ کوئی نیا دن ایجاد ہو گیا کیا؟...

 
 
 
Be Mindful

کون کس سے مل رہا ہے، کون کس سے الگ ہو رہا ہے، کس کو کس چیز کا لالچ ہے، کون اپنے گندے کپڑے چوراہے پر دھو رہا ہے یا اُتار رہا ہے۔ صحیح غلط...

 
 
 

Comments


Join my mailing list

© 2023 by The Book Lover. Proudly created with Wix.com

  • White Instagram Icon
  • White YouTube Icon
bottom of page