top of page

Sialkot Incident

  • Writer: Q.A.Saba
    Q.A.Saba
  • Dec 3, 2021
  • 1 min read

جب جب یہ تصویر نظر سے گزرتی ہے دل ازیت، درد، تکلیف، غم و غصّے سے بھر جاتا ہے ،ہم اس مسکراتی عورت اور اسکے بچے کا نقصان کسی طور پورا نہیں کر سکتے اور تا عمر سری لنکن قوم کے سامنے سر اٹھانے کے قابل نہیں رہے۔ ہم نے دنیا کو یہ وحشت بھرا پیغام دیا ہے کہ نیوزی لینڈ نے صحیح کہا تھا کہ پاکستان میں اُنکی سیکیورٹی کو خطرہ ہے۔

یہ اسلام نہیں ہے ،یہ عشقِ رسول صلّی اللہ علیہ وسلم نہیں ہے۔ آپ تو ساری مخلوقات خدا کے لیے رحمت تھے لیکن ہم اب دنیا کو یہ بھی بتانے کے قابل نہیں رہے۔

اقتدار اور اپنی سیاست چمکانے والوں نے اپنے اپنے مفاد کے لیے مذہب کو اس طرح استعمال کیا ہے کہ لوگوں کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیتیں ہی سلب کر لی ہیں۔

خدارا عشق رسول کا چورن بیچنے والوں اور مذہب کے نام پہ ٹھیکیداری کرنے والوں سے بچیں اور اپنی نسلوں کو بچائیں۔ جس مسجد و منبر و درس سے کسی دوسرے کے لیے نفرت کا اظہار کیا جائے اس سے کنارہ کشی اختیار کریں، یہ نفرت زہر بن کے پوری نسل کے دلوں میں بھر گئی ہے اور دل اس قدر سخت، سفاک اور سیاہ ہو چُکے ہیں کسی کو مار دینا اور جلا دینا اُنکے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا، اب بھی نہ سمجھا گیا تو یہ وحشت یہ آگ ہم سب کو جلا ڈالے گی اور یہ لوگ عشق رسول پہ حیوانیت برتنے پر قیامت کے دن بھی دھتکارے جائیں گے۔

یا اللہ ہمیں ہدایت دے،آمین





Recent Posts

See All
Bonding Day

رات ہی کو بیٹی صاحبہ نے اعلان کر دیا کہ کل میں اسکول نہیں جاؤنگی، کل ہم bonding day کریں گے۔ اب یہ کیا ہے ؟ کوئی نیا دن ایجاد ہو گیا کیا؟...

 
 
 
Be Mindful

کون کس سے مل رہا ہے، کون کس سے الگ ہو رہا ہے، کس کو کس چیز کا لالچ ہے، کون اپنے گندے کپڑے چوراہے پر دھو رہا ہے یا اُتار رہا ہے۔ صحیح غلط...

 
 
 

Comentários


Join my mailing list

© 2023 by The Book Lover. Proudly created with Wix.com

  • White Instagram Icon
  • White YouTube Icon
bottom of page