Marriage
- Q.A.Saba
- Dec 25, 2020
- 3 min read
ایک دن ایک پچھلی پیڑھی سے تعلق رکھنے والی خاتون سے آجکل کثرت سے ناکام ہونے والی شادیوں کے موضوع پہ بات ہو رہی تھی۔میں نے کہا کہ کے اکثر وجہ بتائی جاتی ہے کہ دونوں Compatable نہیں تھے۔ہماری شادی کے زمانے میں لفظ Compromise ہوتا تھا۔کہنے لگیں ہمارے زمانے میں تو Sacrifice ہوتا تھا اور ہم دونوں ہنس پڑے
پہلے چونکہ خواتین فقط گھر تک محدود تھیں۔بہت زیادہ تعلیم یا معاشی طور پہ مستحکم ہونے کا کچھ خاص رواج نہیں تھا اسلیے زیادتی کے باوجود ایک چھت تلے زندگی گذر جایا کرتی تھی اب حالات مختلف ہیں دوسری طرف چمک دمک کا ایک طوفان ہے۔ ویوز بڑھانے کی شو شا کے چکر میں سوشل میڈیا پہ اتنی غیر حقیقی نمود و نمائش کی جاتی ہے کہ دیکھ دیکھ کے سب ہی کی خواہشیں اور توقعات بے لگام ہیں اور سب کو لگتا ہے کہ شادی شدہ زندگی فقط اسی چکا چوند کا نام ہے،حالانکہ Couple goals, Best husband, Best wife وغیرہ وغیرہ اسکرین کے سوا کہیں نہیں پائے جاتے اور یہ ٹرمز اکثر نئی نئی شادی یا انیورسری کے علاوہ عام حالات میں بڑے بڑے معرکوں کے بعد صلح صفائ کی قوس و قزح کے طور پہ پوسٹ کی جاتی ہیں ورنہ ہر گھر میں ،پانچ منٹ میں پہنچ رہا ہوں کہہ کے پچاس منٹ لگنے پر، پتا تھا کہ کچرے کا دن ہے تو رات کو کیوں نہیں رکھ دیا ،دعوت دینے سے پہلے ایک بار پوچھ تو لیا کریں، بل وقت پہ کیوں نہیں جمع کرایا؟ جب میں بچوں کو ڈانٹ رہی ہوں تو آپکو بھی اسی وقت ڈانٹنے کی کیا ضرورت ہے؟ اتنا زیادہ خرچہ ؟میری بات کی نفی کرنا ضروری ہے کیا ؟جیسی چھوٹی چھوٹی باتوں پہ سارے کپل گولز برابر ہو رہے ہوتے ہیں ۔ کامیاب شادی کا کوئی ایک فارمولا نہیں ۔ ،سب لوگ مختلف ہوتے ہیں اسلیے سب جوڑوں کی ایک دوسرے سے توقعات اور ترجیحات بھی مختلف ہوتی ہیں اسلیے کسی اور کو دیکھنےکے بجائے اک دوسرے کی ضرورتیں اور توقعات سمجھنا ضروری ہیں۔ دوسروں کی شادی سے اپنی شادی کا اور کسی کے ہمسفر سے اپنے ہمسفر کا مقابلہ فقط بیوقوفی اور خود کو بے آرام کرنا ہے کیونکہ سب اپنے اپنے چیلنجوں سے نبرآزما ہیں جنہیں آپ نہیں جانتے۔ انگریزی کا ایک بہت اچھا مقولہ ہے کہ "The best thing you can do for your children is to love your spouse."
کل ماشااللہ ہماری شادی کی سترھویں سالگرہ ہے۔اس حوالے سے کچھ پرانی یادوں کے ساتھ شادی سے منسلک کچھ ایسی منفی چیزوں کے بارے میں بات کریں گے جن کو اگرچہ نہیں ہونا چاہیے لیکن آج بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ اگر اس سلسلے میں آپ کسی موضوع کی نشاندھی کرنا چاہیں تو مجھے میسج کر سکتے ہیں۔ * Caricature Story: When you wanted to see yourself as caricature and random artists on Times Square NY offered it just for $5, you got so much excited and made them do it for the whole family and knew afterwards that portrait is for $5 but frame is for $15 and there is no way to skip and after this "Tipa" you realize that no caricature matches to the real person Lesson learnt: Times Square peh Nosar bazoon sey Sadar Aur Empress Market ki tarhan hoshiyar rahen۔ * Check out the stories for some Shadi and pre Shadi memories * Khayal by Saba

Comentarios