top of page

International Women's Day 2021

  • Writer: Q.A.Saba
    Q.A.Saba
  • Mar 7, 2021
  • 1 min read

اپنے حقوق کی آگاہی پھیلانے کے لیے مارچ پہ جانا عجیب معلوم ہوتا ہے؟ نہ جائیں

لفظ "فیمنزم" سے لبرل ہونے کا خیال آتا ہے؟ اگرچہ لبرل ہونے کا مطلب لباس کم کر دینا یا اپنا وقار کھو دینا نہیں بلکہ شخصی آزادی ہے لیکن چلیں یہ موضوع اٹھانا بھی مشکل لگتا ہے تو یہ بھی رہنے دیں

کون کس سے برتر ہے، کون کس سے کمتر ہے کس کا کھانا کون گرم کرے یا کوئی کس طرح بیٹھے اس بیکار بحث میں بھی اُلجھنے کی کوئی ضرورت نہیں

اس ویمنز ڈے پہ ایسا کچھ بھی نہ کریں۔

بس ایک ارادہ کریں ۔ایک عہد کریں اپنے آپ سے!

خود اپنے لیے

اور اپنے اطراف کے لوگوں کے لیے۔۔

کہ خود کو ضائع نہیں ہونے دیں گی!

ماں، بیٹی، بہن، بیوی، بہو اور باقی سارے رشتے نبھاتے ہوئے اپنا آپ نہیں کھوئیں گی

اللہ نے آپ کو کیا صلاحیت دی ہے ،کس تحفے سے نوازا ہے اسے کھو جیں گی۔ خود کو دریافت کریں گی ۔ اپنی زندگی کو با مقصد بنائیں گی ۔

اور پڑھنا اور سیکھنا چاہے وہ کسی بھی قسم کے علم و ہنر کی صورت ہو ،کبھی نہیں چھوڑیں گی

کیونکہ خود کو پا لینا ہی اصل کامیابی ہے اور خود کو جان جانے میں زندگی کی مسرت کے سارے راز چھپے ہیں ۔ اور قدرت کی دی ہوئی صلاحیت و علم کو پہچان کر استعمال کرنا اور آگے بڑھانا ایک ذمےداری اور امانت ہے۔

پڑھتی رہیں، سیکھتی رہیں، جانتی رہیں،آگاہ رہیں، روشن رہیں اور روشنی پھیلاتی رہیں۔

Happy Women's Day! . I also posted a video on my page in collaboration with my fellow bloggers, please check




Recent Posts

See All
Bonding Day

رات ہی کو بیٹی صاحبہ نے اعلان کر دیا کہ کل میں اسکول نہیں جاؤنگی، کل ہم bonding day کریں گے۔ اب یہ کیا ہے ؟ کوئی نیا دن ایجاد ہو گیا کیا؟...

 
 
 
Be Mindful

کون کس سے مل رہا ہے، کون کس سے الگ ہو رہا ہے، کس کو کس چیز کا لالچ ہے، کون اپنے گندے کپڑے چوراہے پر دھو رہا ہے یا اُتار رہا ہے۔ صحیح غلط...

 
 
 

Comments


Join my mailing list

© 2023 by The Book Lover. Proudly created with Wix.com

  • White Instagram Icon
  • White YouTube Icon
bottom of page