top of page

Happy First Snow of the season

  • Writer: Q.A.Saba
    Q.A.Saba
  • Nov 14, 2021
  • 1 min read

پہلی پہلی چیزیں اور اولین تجربے دونوں ہی عموما یادگار اور خوبصورت ہوتے ہیں جیسے لڑکپن کا پہلا خواب، پہلی محبت ،پہلی کمائ ،شادی کے اولین دن، پہلا گھر ،پہلے بچے کا اولین لمس ،گرمیوں کی پہلی بارش اور موسم سرما کی پہلی برف باری.

زرا سوچیں کھڑکی سے باہر گرتی موتیوں یا روئی کے گالوں سی نرم برف اور اندر گرم آتشدان کے قریب کمبل پاؤں پہ ڈالے مونگ پہلی کا مزہ لیتے ہوے کوئی اچھی سی کتاب.کسی مووی کی طرح رات میں کرسمس کی روشنیوں کے درمیان گرتی ہوئی حسین برف، پس منظر میں رسیلی دھنیں بکھیرتا ہوا اکسٹرا اور اسمیں سرخ و زرد لانگ کوٹ اور جیکٹس پہنے ،رنگ بر نگے ٹوپوں اور دستانوں سے خود کو ڈھانپے،لانگ بوٹ پہن کر ہاتھ میں ہاتھ ڈالے خوش گپیاں کرتے ہوے لوگ یا آس پاس برف سے سفید ہوے راستوں پہ سبک رفتاری سے چلتی ہوئی گاڑی ،شیشے سے ہلکی ہلکی برف کو ہٹاتے ونڈ شیلڈ پہ وائپروں کی ہلچل ،سپیکر پہ سما باندھتے رومانوی گانے اور سردی میں کافی کا گرما گرم پہلا گھونٹ . * اس منظر کو ابھی ادھر ہی روکتے ہیں پہلی پہلی برف باری ہے .تصویر کے دوسرے رخ پہ پھر روشنی ڈالیں گے ،جب تک آپ لوگ بھی برف کے مزے لیں اور آپکے ذہن میں یہ پڑھتے ہوئے تخیل کے پردے پہ کیسے منظر روشن ہوئے، کچھ یاد آیا؟ کسی بھولی بسری یاد نے دستک دی؟ کوئی خواب جاگا؟ کمنٹس میں بتانا نہ بھولئے گا!

موسم کی پہلی برف باری مبارک

Recent Posts

See All
Bonding Day

رات ہی کو بیٹی صاحبہ نے اعلان کر دیا کہ کل میں اسکول نہیں جاؤنگی، کل ہم bonding day کریں گے۔ اب یہ کیا ہے ؟ کوئی نیا دن ایجاد ہو گیا کیا؟...

 
 
 
Be Mindful

کون کس سے مل رہا ہے، کون کس سے الگ ہو رہا ہے، کس کو کس چیز کا لالچ ہے، کون اپنے گندے کپڑے چوراہے پر دھو رہا ہے یا اُتار رہا ہے۔ صحیح غلط...

 
 
 

Comments


Join my mailing list

© 2023 by The Book Lover. Proudly created with Wix.com

  • White Instagram Icon
  • White YouTube Icon
bottom of page