top of page

Grief

  • Writer: Q.A.Saba
    Q.A.Saba
  • Oct 12, 2020
  • 2 min read

اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ جب کوئی غم میں ہوتا ہے تو دانستہ یا نا دانستہ ہم لوگ اُسکا سہارا بننے کے بجائے اسکے لیے مشکلات کھڑی کر دیتے ہیں۔کبھی اپنی باتوں اور رویوں سے توکبھی تنقید اور طعنوں کے ذریعے۔

جنید اکرم نے پچھلے ہفتے یہ موضوع اٹھایا اُس پہ میں نے اپنی رائے اسٹوری کی شکل میں شیئر کی جس کو بعد میں انہوں نے بھی آگے پہنچایا اور کافی لوگوں نے اسے سراہا۔ مجھے بہت سے میسج ملے جس میں لوگوں نے اپنے تجربات بھی بتائے کہ کیسے وہ اپنے آپ کو سنبھالنے کی کوشش میں تھے اور اُنہیں کچھ اس طرح کے جملے سننے کو ملے کہ " انہیں تو کوئی غم ہی نہیں " یا "لگ نہیں رہا کہ ان کے ساتھ کچھ ہوا ہے " کوئی بہت نرمی سے تنقید کرنا چاہے تو یہ بھی کہہ دیتا ہے کہ ماشاء اللہ اللہ نے بہت صبر دے دیا" ۔

ایک سمجھدار آدمی غم میں بھی ہو تو آس پاس سے بے خبر نہیں ہو سکتا ،کبھی اسکے سامنے بچے آ کھڑے ہوتے ہیں اور کبھی ذمےداریاں ایسے میں وہ اپنے آپ کو سنبھالے رکھنے کی کوشش میں اندر سے کس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ہم اور آپ نہیں جان سکتے اسلیے ایسے موقعوں پہ اس طرح کی باتیں بے انتہا تکلیف دہ ہوتی ہیں۔

یہی حال بیمار اور تیماردار کا بھی ہوتا ہے اکثر اوقات مسلسل سوالات اور فون کالز پہ آدمی بیماری کی تفصیلات بتا بتا کے بے انتہا کوفت میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔ایسے موقعوں پہ تھوڑا سا سوچنے کی ضرورت ہے اور یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ ایسے میں ہم کسطرح کا رویہ اپنا کے مفید ہو سکتے ہیں۔

کچھ لوگوں نے کہا کہ اسکو ویڈیو کی شکل دے دی جائے تاکہ وہ اسے آسانی سے شئر کر سکیں۔آج ٹیوب ٹیوز ڈے میں وہ ویڈیو کی صورت شئر کرنے رہی ہوں۔ لنک پہلےکمنٹ میں موجود ہے۔ اپنی رائے دینا نہ بھولئے گا اور لائیک،شئر اور چینل کو بھی سبسکرائب کر لیں۔

خوش رکھیں ،سوچیں،سمجھیں اور خیال رکھیں!



Recent Posts

See All
Bonding Day

رات ہی کو بیٹی صاحبہ نے اعلان کر دیا کہ کل میں اسکول نہیں جاؤنگی، کل ہم bonding day کریں گے۔ اب یہ کیا ہے ؟ کوئی نیا دن ایجاد ہو گیا کیا؟...

 
 
 
Be Mindful

کون کس سے مل رہا ہے، کون کس سے الگ ہو رہا ہے، کس کو کس چیز کا لالچ ہے، کون اپنے گندے کپڑے چوراہے پر دھو رہا ہے یا اُتار رہا ہے۔ صحیح غلط...

 
 
 

Comentarios


Join my mailing list

© 2023 by The Book Lover. Proudly created with Wix.com

  • White Instagram Icon
  • White YouTube Icon
bottom of page